صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کے شمالی حصہ میں واقع، المعز انڈسٹریز یونٹ -1 کی کین کرشنگ 11,000 ٹن فی دن جبکہ چقندر کے لیے 8,500 ٹن فی دن ہے۔ روایتی طریقے کے علاوہ یونٹ-1 میں جوس نکالنے کے لیے جدید ڈفیوزر ٹیکنالوجی لگی ہوئی ہے۔ یہ تکنیک بلجیم سے درآمدہ ہے۔ پلانٹ میں خود کار ملنگ ٹنڈیم ہے جس میں جدید مل میکس لگائی گئی ہے جو کہ فرانسیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
یونٹ -1 نے جدید ترین (ایٹن فلٹرز) کی تنصیب کی ہے تاکہ تیار شدہ چینی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو۔
یونٹ-1 جدید فالنگ فلم ایوپوریٹرز کی تنصیب میں اولیت کا اعزاز رکھتا ہے۔ یہ روایتی رابرٹ ایوپوریٹرز کے مقابلے میں زیادہ مفید ہے۔ یہ عمدگی سے حرارت کو بھاپ سے جوس تک پہنچاتا ہے اور اس عمل کے لیے درکار بھاپ کی مقدار کو کم کر دیتا ہے۔ اس طرح بھاپ کی کھپت کم ہوتی ہے۔ اس طرح پاور کی پیداوار کے لیے بیگاس کی بچت ہوتی ہے۔
بہتر اور یکساں چینی کے حصول کے لیے یونٹ-1 نے پین سٹیشن کو روایتی سے خود کار عمل کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ پین آٹومیشن نے کارکردگی کا ہدف حاصل کرتے ہوئے اور شفاف چینی جو کہ مقامی اور بین الاقوامی ضرورت کے مطابق ہے، تیار کرنے میں بے حد مدد کی ہے۔
جدید ریفائن سینٹری فیوگل مشینیں جاپان اور چین سے درآمدہ ہیں۔ چینی کے لیے ہوپر، ڈرائر، گریڈر اور ایلیویٹر ایسے مواد سے بنائے گئے ہیں
جو لوہے کے ذرات کی آلودگی سے پاک ہوں۔ دھاتی مواد کو الگ کرنے کے لیے طاقتور مقناطیس نصب کیے گئے ہیں۔ یونٹ نمبر 1 شدید حرارتی بھاپ 2 بوائلرز سے پیدا کرتا ہے جو کہ 80 ٹن فی گھنٹہ اور ہائی پریشر رکھتے ہیں۔ یہ بوائلر روایتی 23 بار پریشر والے بوائلرز کی نسبت زیادہ فائدہ بخش ہیں۔ یہ بوائلرز جدید جرمن ڈیزائن پر بنائے گئے ہیں۔ المعز انڈسٹریز میں کوالٹی کو صرف پراڈکٹ کے مقام تک ہی چیک نہیں کیا جاتا بلکہ دوران پراسیسنگ اور خام مال کی خریداری میں بھی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ جو چینی تیار کی گئی ہے وہ کسی بھی حیاتیاتی، طبعی اور کیمیائی مضر عناصر سے پاک ہے۔
المعز انڈسٹریز میں چینی کی تیاری کے بعد اور آخری پیکنگ یونٹ کی طرف ترسیل سے ٹھیک پہلے پروڈکٹ کا معائنہ اور کوالٹی تجزیہ مکمل کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ باور کرنا ہوتا ہے کہ اندرونی کنٹرول مؤثر ہے یا نہیں اور تمام نمونے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ ان میں غلظت، ان چاہے بیرونی ذرات (آئی سی یو ایم ایس اے) اور بیکٹیریا جیسے اہم ٹیسٹ شامل ہیں۔
ان سب کی پیمائش المعز کی اعلیٰ مشینری سے لیس جدید تجربہ گاہ میں کی جاتی ہے۔ اس کی نگرانی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ پر انتہائی ماہر سٹاف کرتا ہے۔
کوئی بھی چینی کا گریڈ اگر خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پایا جائے تو اسے دوسری قسم کے منظور شدہ گریڈ میں پیک کیا جاتا ہے یا پھر نئے سرے سے تیاری کے لیے بھجوا دیا جاتا ہے۔
کوالٹی کنٹرول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اسے تیار شدہ مال کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔ پھر اسے پیکنگ/تھیلا بند کرنے کے شعبے میں متعلقہ نشان، پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بھجوا دیا جاتا ہے۔
کوئی بھی چیز مصنوعات میں سے اگر خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پائی جائے تو اسے کسی دوسری قسم میں نئی خصوصیاتی درجہ بندی کے ساتھ منظور کر لیا جاتا ہے یا پھر نئے سرے سے تیاری کے لیے بھجوا دیا جاتا ہے۔
کوالٹی کنٹرول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اسے تیار شدہ مال کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔ پھر اسے پیکنگ/تھیلا بند کرنے کے شعبے میں متعلقہ نشان، پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بھجوا دیا جاتا ہے۔