المعز یونٹ II

پنجاب میں واقع یونٹ نمبر-2 کی گنے سے چینی بنانے کی فی دن گنجائش 9500 ٹن ہے۔ یونٹ-2 میں بھی خود کار ملنگ ٹنڈم ہے جس میں جدید مل میکس لگائی گئی ہے جو کہ فرانسیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ سٹیٹ آف آرٹ ریفائن سینٹری فیوج مشینیں جاپان اور چین سے درآمدہ ہیں۔ چینی کے لیے ترسیل کار، خشک کار، درجہ اور وزن اٹھانے کی مشین ایسے مواد سے تیار شدہ ہیں جو فیرس لوہے کے ذرات کی آلودگی کے لیے رکاوٹ ہیں۔ دھاتی مواد کو الگ کرنے کے لیے طاقتور مقناطیس نصب کیے گئے ہیں۔ آپریشن کی کوالٹی اور کارکردگی میں تسلسل کے لیے نگرانی اور کنٹرول ڈی سی ایس یعنی تقسیم کار نظام موجود ہے۔ پلانٹ کے زیادہ تر حصوں میں خود کار طریقہ متعارف کروایا گیا ہے۔

سیر کریں

یہ بیان کرنے میں کوئی شک نہیں کہ یونٹ-2 اس وقت ملک میں کام کرنے والے سب سے زیادہ انرجی ایفیشنٹ پلانٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ پلانٹ اس قابل ہے کہ بھاپ کا بہترین استعمال کر کے اپنی توانائی کی ضرورت کو کم کر سکے تاکہ توانائی کا درست اور مؤثر استعمال ہو سکے۔

ملنگ ٹنڈم میں پلنیٹری گیئرز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ روایتی سٹیم ٹربائن یا ہائی سپیڈ اور لو سپیڈ گیئرنگ نظام سے بہت بہتر ہے۔ یہ پلنیٹری گیئر پاور یعنی توانائی کی بچت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

المعز انڈسٹریز میں چینی کی تیاری کے معاً بعد اور آخری پیکنگ یونٹ کی طرف ترسیل سے ٹھیک پہلے پراڈکٹ کا معائنہ اور کوالٹی تجزیہ مکمل کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ باور کرنا ہوتا ہے کہ اندرونی طریقہ کار (In-Processing) کنٹرول مؤثر ہے یا نہیں۔ تمام نمونے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، اس میں آئی سی یو ایم ایس اے (ICUMSA)، کدورت، ان چاہے بیرونی ذرات اور بیکٹیریا جیسے اہم ٹیسٹ شامل ہیں۔

ان سب کی پیمائش المعز کی اعلیٰ مشینری سے لیس سٹیٹ آف آرٹ تجربہ گاہ میں کی جاتی ہے۔ اس کی نگرانی، کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلہ پر انتہائی ماہر سٹاف کرتا ہے۔ کوئی بھی چیز مصنوعات میں سے خصوصی درجہ تک باقاعدہ درست نہ پائی جائے تو اسے کسی دوسری قسم میں نئی خصوصیاتی درجہ بندی کے ساتھ منظور کر لیا جاتا ہے یا پھر نئے سرے سے تیاری کے لیے بھجوا دیا جاتا ہے۔ کوالٹی کنٹرول اور چینی کی درجہ بندی کے بعد اسے تیار شدہ مال کا درجہ دے دیا جاتا ہے۔ پھر اسے پیکنگ یا تھیلا بند کرنے کے شعبے میں متعلقہ نشان، پرنٹ اور پیکنگ کوالٹی برائے سٹور لگا کر بھجوا دیا جاتا ہے۔

سیر کیجئے