المعز گروپ آف کمپنیز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کے عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
ہیڈ آفس کی جانب سے ایم ڈی صاحب کے تعاون سے کھانے پینے کے سامان کے ہیمپرز، چینی کے تھیلے، پینے کے پانی کی بوتلیں اور خیمے لیہ، ڈی آئی خان اور میانوالی کے مستحق متاثرین میں مؤثر اور شفاف طریقے سے تقسیم کیے گئے ۔
ہماری ایمبولینس کو قریبی تمام متاثرہ دیہات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فعال کیا گیا ۔