المعز کو قابل تجدید توانائی، تحفظِ ماحول اور تحفظِ توانائی میں خاصی دلچسپی ہے تاکہ لوگوں کی بہبود کے لیے کم قیمت پر توانائی پیدا کی جا سکے۔ اپنی ملز چلانے کے لیے ذاتی طور پر ہم نہ صرف اپنے لیے پاور پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں بلکہ قومی گرڈ کو جدید بیگاس پر مبنی پلانٹ سے پاور برآمد کرنے میں بھی پوری طرح سرگرم ہیں۔
گنے سے جب جوس نکال لیا جاتا ہے تو بیگاس یعنی بھوسا پیدا ہوتا ہے جو کہ زیادہ حرارت اور پریشر والی بھاپ بذریعہ بوائلرز پیدا کرنے میں بطور سبز ایندھن استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ پاور کی اندرونی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی گرڈ اسٹیشن کو برآمد کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
ہماری پاور پیدا کرنے کی کل صلاحیت دونوں شوگر پلانٹس سے 76 میگاواٹ ہے جب کہ 30 میگاواٹ سے زیادہ پاور برآمد کی گنجائش ہے۔ پاور پلانٹ گنے کے سیزن میں چالو کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں اسے 3 سے 4 مہینے سیزن کے بعد پاور برآمد کرنے کے لیے بھی چلاتے ہیں۔ اس اعلیٰ کارکردگی کے حامل شوگر پلانٹ کی وجہ سے بعد از سیزن قومی گرڈ میں پاور شامل کرنے کے لیے بیگاس کی بڑی مقدار بھی موجود رہتی ہے۔