میٹھے چقندر سے جب جوس نکال لیا جاتا ہے جو گودا بچ جاتا ہے اْسے چقندر کا گُودا یا پلپ کہتے ہیں جو دنیا بھر میں جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ پلپ کے سارفین پلپ کا استعمال حیوانات کو صحت مندبنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اورخاص طور پردودھ دینے والے جانوروں کی صحت کے لیے کیونکہ یہ پلپ دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے ۔
پلپ کو ذخیرہ کرکے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ اگر اسے اچھی طرح محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیاجائے تو یہ سال بھر خراب نہیں ہوتی خاص طور پر جب دوسرا چارہ دستیاب نہ ہویہ فائدہ مند ہے اسے گندم ،جو اور الفا یا کسی بھی مفید خوراک کے ساتھ استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔
چقندر کے گودے میں قدرتی ریشوں کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پروٹین، معدنیات اور گلوکوز بھی شامل ہیں۔ قابلِ ہضم قدرتی ریشوں کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ توانائی سے بھرپور ہے۔ یہ پاکستان کے ڈیری فارمز کے لیے دستیاب جانوروں کی خوراک کا نسبتاً سب سے سستا ذریعہ ہے۔
| اجزاء | فیصد |
|---|---|
| قدرتی ریشہ | 37% |
| توانائی ایم جے/کے جی ڈی ایم | 13% |
| پروٹین | 9.4% |
| چینی | 6% |
| کیلشیم | 0.8% |
| تیل | 0.7% |
| فاسفورس | 0.5% |
پلپ کو اصل حالت میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ محفوظ گودام تیار کیے جائیں ۔ گودام میں سٹاک کرنے سے پہلے نئے پلاسٹک کی چادرسے ڈھانپ دینا چاہیے ۔ گودام کوپلپ سے بھرنے کے بعد ہوا سے محفوظ بنانے کے لیے پلاسٹک شیٹ استعمال کرنی چاہیئے ۔ یہ پلپکو اصل حالت میں محفوظ و مامون بنادے گی ۔